عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف ناجائز تعلق کا کیس ختم

اسلام آباد(سی این پی )اسلام آباد کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف ناجائز تعلقاقت کا کیس ختم کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی عدت میں نکاح کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف ناجائز تعلقات کے الزامات کا کیس ختم کردیا۔

جج نے ریمارکس دئیے کہ قانونی طور پر دفعہ 496 بی میں 2 گواہوں کی ضرورت ہوتی ہے یہاں ایک ہے۔

عدالت 496 بی کی حد چارج ڈراپ کر رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر صرف 496 کا چارج عائد کیا جاتا ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف صرف عدت میں نکاح کی حد تک فرد جرم عائد ہوا ہے۔ عدالت نے 18 جنوری کو استغاثہ کے گواہوں کو طلب کررکھا ہے۔

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے ملازم لطیف نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر6 سال قبل کے واقعات کے الزامات عائد کیے تھے۔