اسلام آباد(سی این پی) سکیورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد کی چار یونیورسٹیز کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا۔
سکیورٹی اداروں نے اسلام آباد میں کچھ تعلیمی اداروں پر حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اس حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے
جس کے بعد حملوں اور سکیورٹی خدشات کے سبب چار جامعات کو بند کردیا گیا ہے۔
سکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن بھی کیے ہیں تاہم ان میں کسی کو گرفتار کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے اطلاعات سامنے نہیں آسکیں۔
تھریٹ الرٹ میں کالعدم تنظیم کی جانب سے جامعات پر حملوں بشمول خودکش حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ان جامعات میں قائد اعظم یونیورسٹی، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، ائیر یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی شامل ہیں جنہیں غیر معینہ مدت کے لیے بند کیا گیا ہے