راولپنڈی (سی این پی)انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کیخلاف درج مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔
سانحہ 9 مئی واقعات کے مقدمات کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔ مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی
عدالت نے بانی چیئرمین اور شاہ محمود قریشی کومقدمات کی نقول فراہم کردیں، ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کردی
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 12 مقدمات کے چالان پیش کیے گئے ہیں،عدالت نے تمام چالان سماعت کے لیے منظور کرلیے۔
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 فروری تک توسیع کردی گئی، آئندہ تاریخ پر تمام ملزمان میں مقدمات کی فرد جرم کے لیے نقول تقسیم کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت دیگر 12 جبکہ شاہ محمود قریشی کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں۔