نارووال (سی این پی)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی کی بیوی کے جیل جانے پر خوش نہیں ہوں، آج چاروں طرف مکافات عمل کے شکار نظر آتے ہیں، یہ تو شر پھیلانے کے لیے آئے تھے، الزامات لگاتے رہے،نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے انجام کو پہنچ گئے، ایسا کونسا جھوٹا الزام ہے جو ا ن پر نہیں لگایا گیا،نواز شریف نے اپنا مقدمہ ثاقب نثار پر نہیں اللہ پرچھوڑا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارروال میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ اتنا بڑا جلسہ ہے کہ بال اسٹیڈیم سے باہر چلی گئی ہے، جلسہ اتنا بڑا ہے کہ لوگ اسٹیڈیم کے باہر تک موجود ہیں۔انہوں نے احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو سلام پیش کرتی ہوں، آپ نے نارووال کے لوگوں کی خوب خدمت کی۔ احسن اقبال آپ کو خدمت کی سزاملی ہے ،آپ نے بازو پر گولی بھی کھائی، ظفروال اور شکرگڑھ کے شیروں کو میرا سلام، نوازشریف کی بات یاد آرہی تھی کہ اتنا بڑا جلسہ ہے، نارووال آکر خوشی کی حد نہیں ہے، آپ کی و فاﺅ ں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ مریم نواز کا کہنا تھا نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والوں گھروں کو چلے گئے، نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے انجام کو پہنچ گئے، نواز شریف پر ایسا کونسا جھوٹا الزام ہے جو نہیں لگایا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کل بانی ٹی آئی کو قومی راز افشاں کرنے پر 10 سال کی سزا ہوئی، آج ان کی اہلیہ کو بھی جیل بھیج دیا گیا، میں بانی پی ٹی آئی کی بیوی کے جیل جانے پر خوش نہیں ہوں، میں کسی کی پریشانی پر خوش نہیں ہوتی، میں اپنی ماں کو لندن میں بیمار چھوڑ کر پاکستان آئی تھی۔بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب ہاتھ چوری سے رنگا ہو تو ٹانگ پر پلاسٹر چڑھانا پڑتا ہے، آج چاروں طرف مکافات عمل کے شکار نظر آتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ملک میں شر پھیلانے کے لیے لایا گیا تھا، یہ تو شر پھیلانے کے لیے آئے تھے، الزامات لگاتے رہے۔مریم نواز نے کہا کہ مجھے میرے والد نواز شریف کے سامنے گرفتار کیا گیا، نواز شریف نے اس وقت کہا تھاکہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا، جب انسان بے گناہ ہو تو قدرت بہادر بنا دیتی ہے، (ن) لیگ نظریاتی جماعت تھی اس لیے ظلم برداشت کر گئی، 5 ماہ کوٹ لکھپت جیل کی سزائے موت کی چکی میں رہی مگر یہ سب گالم گلوچ کی سیاست پر ہی زندہ تھے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کسی ساتھی نے پریس کانفرنس نہیں کی، نواز شریف کے ساتھی مشکل وقت میں چٹان کی طرح کھڑے رہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">