عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار،دونوں کو7,7سال قید کی سزا

اسلام آباد(سی این پی)عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کا ناح غیر شرعی قرار دیدیا

دورانِ عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،معزز جج نے ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

عدالت نے غیر شرعی نکاح کا جرم ثابت ہونے پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ درخواست گزار خاور مانیکا اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہے

فیصلہ میں کہاگیا کہ دوران عدت میں نکاح کرنے پر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف جرم ثابت ہوگیا ہے