راولپنڈی (سی این پی)بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ چاہے رہے ہیں ڈیل ہو میں جیل کے اندر مر جاوں گا ڈیل نہیں کروں گا
اس قسم کے کیس میں پہلی دفعہ ہو رہا ہے کہ مجھے ذلیل کرنے کے لئے سزا دی گئی
سائفر میں سزا دی توشہ خانہ سزا دی مئی 9 کے کیسز میں اب میرے خلاف کاروائی کرنا چاہ رہے ہیں ،9 مئی کو تو میں جیل میں تھا ۔
مجھے توشہ خانہ کیس میں نیو سزا دی آج تک کسی کو نہ دی گئی ،عدت کیس ذلیل کرنے کے لیے بنایا گیا
عدت کیس میں کوشش کی گئی کہ ذلیل کیا جائے ، مجھ پر 200 کیسز بنائے گئے،آج تک کسی کے خلاف اتنے کیسز نہیں بنائے گئے
نہ ڈیل کی نہ کرونگا ، مر جاو¿نگا کبھی ڈیل نہیں کرونگا
نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا ،جے آئی ٹی بنی ، لیکن سب کیسز ختم کردیے گئے
شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے کا مضبوط کیس تھا ختم کیا گیا
بشری بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدت کے بارے میں قرآن نے فیصلہ دیا ہے یہ فیصلہ ابلیس کا فیصلہ ہے ، یہ غیرت اور بے غیرتی کی جنگ ہے