اسلام آباد(سی این پی)اوگرا نے سوئی گیس ٹیرف میں بڑا اضافہ کر دیا ،اوگرا نے 2 فروری سے سوئی ناردرن کے ٹیرف میں 35.1 جبکہ سوئی سدرن کے ٹیرف میں 8.5 فیصد کا بڑا اضافہ کر دیا ۔اوگرا نے اضافے کا نوٹیفیکیشن منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو اطلاق کیلئے بھجوا دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر گیس کی اوسط قیمت 1238.68 روپے سے بڑھا کر 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی،سوئی ناردرن کو صارفین سے 180 ارب روپے مزید وصول کرنے کی اجازت دی گئی
اوگرا نے سوئی سدرن کے ٹیرف میں 8.5 فیصد کا بڑا اضافہ کر دیا ،سوئی سدرن کی گیس کی اوسط قیمت 1350.68 روپے سے بڑھا کر 1466.40 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی
سوئی ناردرن کو صارفین سے 48 ارب روپے مزید وصول کرنے کی اجازت دی گئی،نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا سوئی کمپنیوں سے گیس چوری کی شرح کم کروانے میں ناکام رہا
سوئی کمپنیوں نے گیس چوری کم کرنے کیلئے اوگرا کو ٹھوس منصوبہ پیش نہیں کیا ،رواں مالی سال گیس چوری سے سوئی ناردرن کو 14 ارب 77 کروڑ روپے کا نقصان ہو گا
دوسری جانب اوگرا کی سوئی ناردرن پر نوازشات بھی جاری ہیں،اوگرا نے کمپنی کے منافع پر عائد 10 فیصد سپر ٹیکس کا بوجھ صارفین پر ڈالنے کی منظوری دیدی
حکومت نے یکم جولائی سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنیوں سے سپر ٹیکس وصولی شروع کی تھی ،حکومت کی ہدایت تھی کہ ٹیکس وصولی کو صارفین پر منتقل نہ ہونے دیا جائے ،سوئی ناردرن کو کرک میں دفتر کھولنے کی اجازت دے دی گئی،کرک کے دفتر کیلئے 10 کروڑ روپے سالانہ کے اخراجات کی بھی اجازت ہے۔