اسلام آباد(سی این پی)انتخابی مہم کا وقت رات 12بجے ختم ہوجائے گا،الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا
اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ 6فروری کی شب 12 بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی یاسی سرگرمی کانہ توا نعقاد کر ے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا
کوئی بھی شخص جو الیکشنز ایکٹ 2017 کی سیکشن 182 کی خلاف ورزی کرے گااس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
6فروری کی شب 12 بجے کے بعد لیکشن کمپین ، اشتہارات ودیگر تحریری مواد جس سے امیدوار کی حمایت یا مخالفت کا شبہ ہو کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تشہر پر پابندی ہے
میڈیا پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد رزلٹ نشرکرناشروع کرسکتا ہے
میڈیا یہ واضح طور پر بتایا جائے گا کہ یہ رزلٹ غیر حتمی و غیر سرکاری ہیں
ریٹرنگ آفیسرزپولنگ اسٹیشنزکاجاری اورمکمل غیرحتمی رزلٹ جاری کریں گے
میڈیا انتخابی عمل کے دوران ضابطہ اخلاق کی پابندی کرے گا
خلاف ورزی پر پیمرا اور پی ٹی اے کو قانونی کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کرد ی گئی ہیں