انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم نہ کریں تو پی ٹی آئی کا تنظیمی ڈھانچہ نہیں رہے گا،حکام الیکشن کمیشن

قومی اسمبلی کے 15جبکہ صوبائی اسمبلی کے 22حلقوں کے نتائج روک دیئے گئے

اسلام آباد(سی این پی ) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 15جبکہ صوبائی اسمبلی کے 22حلقوں کے نتائج روک لئے ہیں ،این اے71سیالکوٹ سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن بھی روک دیا گیا۔الیکشن کمیشن سوموار کے روز انتخابی عذرداریوں پر کمیشن کے دو بنچز نے سماعت جاری رکھی اس موقع پر کمیشن نے پی پی 283 لیہ، پی پی 164 لاہور اور پی پی 46 سیالکوٹ این اے 58 چکوال اور این اے 71 سیالکوٹ پی پی 22 چکوال، پی پی 49 سیالکوٹ اور پی پی 14 راولپنڈی این اے 51 راولپنڈی اور این اے 117 لاہور این اے 56 راولپنڈی، این اے 53 پی پی 7 سرگودھا، پی پی 133 ننکانہ صاحب، پی پی 15 راولپنڈی این اے 60 جہلم، این اے 69 منڈی بہاوالدین پی پی 43 منڈی بہاوالدین، پی پی 12 راولپنڈی اور پی پی 53 این اے 57 راولپنڈی، این اے 52 راولپنڈی اور این اے 126 لاہور این اے 127 لاہور، این اے 87 پی پی 4 اٹک، پی پی 121 ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پی پی 279 لیہ پی پی 17 راولپنڈی اور پی پی 6 مری کے حتمی نتائج جاری کرنے سے ریٹرننگ افسران کو روک دیا ہے۔