اسلام آباد(سی این پی)بانی چیئرمین عمران خان کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے حکومت سازی کے لیے جمعیت علائے اسلام سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سازی کے لیے جے یو آئی سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں بیرسٹر گوہر علی کی قیادت میں 5 رکنی وفد آج رات مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرے گا۔
وفد میں بیرسٹر گوہر علی کے ہمراہ اسد قیصر، بیرسٹر سیف اور آخوند زادہ حسین ہوں گے۔
تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے جے یو آئی کو مل کر حکومت بنانے کی دعوت دی جائے گی۔
دوسری جانب جے یو آئی نے بھی تحریک انصاف کے ساتھ رابطے کی تصدیق کر دی ہے ان کا کہنا تھا کہ ملاقات ہوگی جو معاملات سامنے آئیں گے قوم کے سامنے رکھے جائیں گے