اسلام آبا د (سی این پی)الیکشن کمیشن نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر یا کمیشن پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کردی،ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کے کسی عہدہ دار نے الیکشن نتائج کی تبدیلی کے لیے کمشنر راولپنڈی کو کبھی بھی کوئی ہدایات جاری نہیں کی،کسی بھی ڈویژن کا کمشنر نہ تو ڈی آر او، آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر ہوتا ہے، نہ ہی الیکشن کے کنڈکٹ میں کسی کمشنر کا کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے،الیکشن کمیشن نے اس معاملے کی جلد از جلد انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">