کراچی(سی این پی) پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر رضا مند ہوگئی، صدر اور اسپیکر کے عہدے پیپلز پارٹی کو ملیں گے
ذرائع کے مطابق ملک میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت بنے گی، پنجاب میں بھی دو تین وزیر پیپلزپارٹی سے لیے جائیں گے۔
چیئرمین سینیٹ کے لیے مسلم لیگ ن کے اعظم نذیر تارڑ مضبوط امیدوار ہیں جبکہ پیپلز پارٹی ممکنہ طور پر راجہ پرویز اشرف کو ہی دوبارہ اسپیکر نامزد کر سکتی ہے۔