میرے دروازے اپوزیشن سمیت سب کیلئے کھلے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز

لاہور(سی این پی) پنجاب کی نو منتخب وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ میرا دفتر اور دل کے دروازے ہر وقت اپوزیش کے لیے بھی کھلے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اپوزیشن یہاں ہوتی، شور شرابہ کرتی تو مجھے خوشی ہوتی، جنہوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا، میں ا±ن کی بھی وزیراعلیٰ ہوں اور ا±ن کی بیٹی ہوں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ میں اب صرف مسلم لیگ ن کی وزیراعلیٰ نہیں ہوں بلکہ پورے پنجاب کی ہوں، اس لیے اپوزیشن کو جب اور جس وقت میری ضرورت ہوئی میں دستیاب ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ میرا ایوان میں ہونا سیاسی کارکنوں کی خدمات کا اعتراف ہے، اپوزیشن کے اسمبلی پر نہ ہونے پر افسوس ہے، خواہش تھی کہ اپوزیشن بھی موجود ہوتی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بزنس مین کے کاروبار کے فروغ کے لیے مزید بہتری لائیں اور ان کی مدد کریں، ہم بہترین حل پیش کریں گے، جو کاروبار حکومت چلا رہی ہیں انہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ رمضان میں نئے ماڈل کے تحت راشن ضرورت مندوں کے گھر تک پہنچایا جائے گا تاکہ لمبی لمبی قطاروں میں نہ لگنا پڑے، آج سے ہی اشیاءخورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مانیٹرنگ شروع کر رہی ہوں تاکہ مقررہ نرخ سے زائد پر اشیاءفروخت نہ کی جا سکے۔

دوران خطاب، والدہ کا ذکر کرتے ہوئے مریم نواز کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر بھی انتہائی مشکل وقت آئے، جب ہر چیز ہمارے خلاف تھی، ظلم اور بربریت کانشانہ بنایا گیا لیکن ہم نے میدان خالی نہیں چھوڑا۔

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں پہلی وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئی،اپوزیشن کے ارکان کی غیرموجودگی پردکھ ہوا،اپوزیشن موجودہوتی توشورشراباکرتی ،مجھے خوشی ہونا تھی

اپوزیشن کوپیغام دیتی ہوں کہ میرے دل اوردفترکے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ،پنجاب کے عوام کابھی شکریہ اداکرتی ہوں،جنہوں نے الیکشن میں ساتھ دیا،مخالفین کاشکریہ اداکرناچاہتی ہوں ان کی وجہ سے بہت کچھ سیکھنے کوملا،مخالفین نے جتنے مظالم کیے اتناہی مضبوط ہوتی گئی

نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ آج میری نہیں ہرماں بیٹی کی کامیابی ہوئی ہے،میری والدہ نے میرابہت ساتھ دیا،نوازشریف بھی کبھی وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی میں بیٹھے تھے،نوازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب بن کرعوام کی خدمت کی،100سال بھی کام کروں تو نوازشریف جیسی نہیں بن سکتی، انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کوپیغام دینا چاہتی ہوں کہ اپنے والدین کی خدمت کریں ان کی دعالیں

شہبازشریف نے دنیا بھرمیں اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا، ساڑھے 12 کروڑ عوام کی ذمہ داری میں نے سنبھال لی ہے، میرے لیے اپوزیشن سمیت ساراایوان قابل احترام ہے،پنجاب کے عوام کی خدمت کیلئے ہرقدم اٹھانے کوتیارہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کسان، مزدور،بےروزگارافرادکے مسائل کاپتہ ہے،ن لیگ کے منشورپرعملدرآمدآج سے ہی شروع ہوگا،کاروباری افراد کوبہت سی سہولتیں دیں گے،کاروباری کمیونٹی کوسہولتیں ملیں گی توسرماریہ کارپاکستان آئیں گے، بطور وزیراعلیٰ پنجاب چاہتی ہوں کہ ایسانظام لاو¿ں جس سے ہرانسان کی بات سن سکوں،ہم نے پنجاب کے عوام کیلئے رمضان پیکیج تیارکرلیاہے