پشاور(سی این پی) خیبرپختوانخوا اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ اسپیکر مشتاق غنی نے حلف اٹھایا۔خیبرپختوانخوا اسمبلی کے اجلاس سے قبل شدید بے نظمی دیکھنے میں آئی۔ گنجائش سے زیادہ افراد اسمبلی کی گیلری میں پہنچ گئے۔ مسلم لیگ ن کی خاتون رکن ثوبیہ شاہد پر لوٹا، بوتلیں اوردیگر سامان پھینک دیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) کی کارکن ثوبیہ شاہد ایوان میں کھڑے ہو کر ہاتھ میں پہنی جانے والی گھڑی دکھا رہی تھیں کہ اسمبلی میں موجود پی ٹی ائی کے کارکنوں نے ان پر خالی بوتل، جوتا، بال پین اور لوٹا پھینکا تاہم ثوبیہ جاوید مسلسل گھڑی دکھاتی رہیں۔ اس دوران اسمبلی میں موجود پی ٹی ائی کارکنان نے شدید نعرے بازی بھی کی۔
نامزد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور عمران خان کی تصویر کے ساتھ ایوان میں پہنچے۔ عمران خان نے اسپیکر کے پی اسمبلی کے لیے بابر سلیم سواتی کو نامزد کردیا۔ اسد قیصر کے بھائی کو نامزد نہیں کیا ۔
آج کے اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے 115 اراکین نے حلف اٹھایا۔ کے پی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ کل ہوگی۔ نو منتخب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔