وزیر اعظم کا آئی ایم ایف سے براہ راست رابطے کا فیصلہ

اسلام آباد(سی این پی)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی معاشی صورت حال کے پیش نظر آئی ایم ایف سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کرلیا

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزارت خزانہ کے حکام کوایک بڑے اور طویل المدتی اصلاحاتی پیکج تیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے

دوسری جانب توانائی سیکٹر کے گردشی قرضہ پر پاکستان اور آئی ایم ایف میں بات چیت جاری ہے، زرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے 1250ارب روپے کے گردشی قرضے کی منصوبے پر شدید تحفظات ہیں ، آئی ایم ایف زرائع کا کہنا ہے گردشی قرضے کو ریٹائر کرنے کا منصوبہ درست نہیں