رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس11 مارچ کو طلب

اسلام آباد(سی این پی) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کو پشاور میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چئیرمین سید عبد الخبیر آزاد کریں گے

رمضان کے چاند کی رویت کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اسلامی ممالک میں رمضان کا آغاز 12 مارچ کو ہونے کی توقع ہے