19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا،صدر آصف علی زرداری نے حلف لیا

اسلام آباد(سی این پی)19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا،نو منتخب صدر آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا۔ایوان صدر میں حلف برادری کی تقریب منعقد کی گئی، تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے 19 رکنی وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔

تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف،عسکری حکام سمیت قومی اور صوبائی اراکین اسمبلی بھی موجود تھے ،19 رکنی کابینہ میں کابینہ میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا تنویر ، اعظم نذیر تارڑ، جام کمال، اویس لغاری، عطااللہ تارڑ ، شزہ فاطمہ، قیصر شیخ، ریاض پیرزادہ، محمد اورنگزیب نے حلف اٹھا لیا

اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے امیر مقام، احدچیمہ، احسن اقبال، اسحٰق ڈار نے بھی حلف ٹھا لیا،مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک، متحدہ قومی موومنٹ کے خالد مقبول صدیقی اور محسن نقوی نے بھی وفاقی کابینہ کا حلف اٹھایا لیا ہے۔