نئے وزیر خزانہ نیدر لینڈ کے شہری،وزیر بننے کے بعد کابینہ اجلاس میں شہریت دیئے جانے کا انکشاف

اسلام آباد(ابو امتنان سے)پاکستان کے نئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دراصل نیدرلینڈ کے شہری ہیں ان کو وفاقی وزیر بنانے کے لیے حلف کے روز پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی درخواست کابینہ نے منظور کر لی

یعنی پاکستان میں ایک غیر ملکی شہری کو وفاقی وزیر اور وہ بھی ایک انتہائی اہم وزارت میں بنایا گیا اور وہ حلف بھی لیتا ہے جبکہ اس کی پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی درخواست بعد میں منظور کی جاتی ہے اور اس کابینہ کے اجلاس میں منظور کی جاتی ہے جس میں وہ خود بھی بطور وزیر بیٹھا ہوا ہے

پاکستان میں غیر ملکی بینک میں بڑے عہدوں پر تعینات پاکستانی نژاد افسران کو لا کر وزیراعظم بنانے کی روایت بھی موجود ہے جیسا کہ معین قریشی نگران وزیراعظم بنائے گئے اور ان کو پاکستانی شناختی کارڈ ان کی پاکستان امن پر بنایا گیا دوسرا نام شوکت عزیز کا ہے جن کو پہلے وزیر خزانہ اور پھر وزیراعظم بنایا گیا تھا

محمد اورنگزیب ڈچ شہری ہوتے ہوئے حبیب بینک کے صدر مقرر تھے پاکستانی بینک کونسل کے صدر بھی ہیں انہوں نے حبیب بینک سے استعفا دے دیا اور گزشتہ روز وزارت خزانہ پہنچ کر کام شروع کر دیا ہے

اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کے نئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے آنے کے بعد پاکستانی معیشت پر کیا اثر پڑتا ہے کیونکہ قبل ازیں اسحاق ڈار وزیر خزانہ رہے جن کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ ملکی معیشت کو بڑا سنبھال لیں گے جو نہ سنبھال سکے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب جنہوں نے پاکستانی شہریت کے لیے درخواست بعد میں دی لیکن اس ملک کے وزیر خزانہ پہلے بن گئے

پاکستان کے اعلی حکام اور عوام کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ ایک ایسے وزیر خزانہ کو لایا گیا جو پاکستانی شہریت چھوڑ چکا تھا اور اب وزارت داخلہ کی جانب سے سفارش پر ان کی پاکستانی شہریت واپس کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے