اسلام آباد(سی این پی)پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب کے لئے چوہدری ذکا اشرف کے نام پر اتفاق کرلیا ہے
ن لیگ ذرائع نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماﺅں نے ن لیگ قیاد ت کو گورنر پنجاب کیلئے ذکااشرف کے نام پر اعتماد میں لے لیا ہے
اس سے قبل پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا
تاہم صدر آصف علی زرداری نے مشاورت کے بعد سابق چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کو گورنر پنجاب بنانا چاہتے ہیں
اور اس حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے لیا گیا ہے
ذرائع نے مزید بتایا کہ گورنر خیبر پختونخوا کے لئے پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کے بھائی ظاہر شاہ کے نام پر فیصلہ ہو چکا ہے ،قبل ازیں فیصل کریم کنڈی کا نام بھی اس دوڑ میں شامل تھا۔