صدر اور وزیر اعظم کی ملاقات ،مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(سی این پی)صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے ،سیاسی و معاشی صورت حال سمیت اہم امو رپر تبادلہ خیال کیا گیا

ایوان صدر ذرائع کے مطابق یہ ملاقات ایوان صدر میں ہوئی ،صدر اور وزیرِ اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

صدر اور وزیراعظم نے ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے مشترکہ عزم کا اظہاربھی کیا

دونوں رہنماﺅں نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا،وزیر اعظم نے ملاقات میں آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے متعلق امور پر بھی اعتماد میں لیا