ملک کے نو منتخب اراکین پارلیمنٹ کیلئے بھی پینے کا پانی غیر محفوظ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (سی این پی) ملک کے نو منتخب اراکین پارلیمنٹ کیلئے بھی پینے کا پانی غیر محفوظ ہونے کا انکشاف پارلیمنٹ ہاوس اور لاجز میں پینے کا پانی صحت کیلئے نقصان دہ قرار پاکستان کونسل برائے تحقیق آبی وسائل نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو مراسلہ بھیج دیا سہہ ماہی واٹر ٹسٹنگ رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس، لاجز کا پانی آلودہ پایا گیا ڈپٹی اسپیکر روم سمیت چھ مقامات سے پانی کے نمونے ٹسٹ کیے گئے دستاویز پارلیمنٹ ہاوس سے لیے گئے تمام نمونوں کا پانی آلودہ پایا گیا، پی سی آر ڈبلیو آر رپورٹ واٹر کولرز، اوور ہیڈ ٹینک اور نلکے سے لیے گئے نمونوں کا پانی غیرمحفوظ قرارپارلیمنٹ لاجز میں تین بلاکس کے ٹینکوں کا پانی قابل استعمال نہیں ، رپورٹپارلیمنٹ لاجز میں صرف مین فلٹریشن پلانٹ کا پانی محفوظ پایا گیا، رپورٹ پارلیمنٹ ہاوس اور لاجز میں پانی سپلائی سی ڈی اے کے ذمہ ہے۔ دوسری جانب*پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں پاکستان کونسل برائے آبی وسائل وتحقیق کی رپورٹ کے مطابق مضر صحت/آلودہ پانی کی فراہمی کا معاملہ۔*

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کا پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں مضر صحت/آلودہ پانی کی فراہمی کا نوٹس۔

نوٹس پاکستان کونسل برائے آبی وسائل و تحقیق کی تحقیقاتی رپورٹ کے تناظر میں لیا گیا۔
ڈپٹی اسپیکر کا پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں مضر صحت پانی کی فراہمی پر گہری تشویش کا اظہار کیا
ڈپٹی اسپیکر کی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی انتظامیہ کو پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز سے پانی کے نمونے لے کر مستند لیباٹری سے فوری تحقیقات کرانے کی ہدایت کی ہے
ڈپٹی اسپیکر کا تحقیقات کی روشنی میں پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں پانی کی فراہمی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت۔

آلودہ پانی کے استعمال سے پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں اراکین پارلیمنٹ اور عملے کے ممبران کی صحت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، سید غلام مصطفیٰ شاہ

پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں آلودگی سے پاک، شفاف اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں، ڈپٹی اسپیکر کی ہدایت

آلودہ پانی کے استعمال سے انسانی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

آلودہ اور مضر صحت پانی کا استعمال ہپاٹائٹس اور ٹی بی جیسے موذی امراض اور گردوں کی بیماریوں کا موجب بن سکتا ہے ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی پاکستان کونسل برائے آبی وسائل و تحقیق کو پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں نصب فلٹر یشن پلانٹ کے فلٹرز اور صفائی کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے بھی کی ہدایت۔