عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

اسلام آباد(سی این پی)سپیکر قومی اسمبلی نے عمر ایوب خان کو بطور اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا۔

اسپیکر ایاز صادق نے عمر ایوب خان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عمر ایوب نوٹیفکیشن اجراءکے بعد چیمبر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور قیادت کا مشکور ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی نے بلایا تھا اور ہماری موجودگی میں اسکروٹنی کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن کے اراکین بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب اور ملک محمد عامر ڈوگر کی ملاقات ہوئی جس میں قائد حزب اختلاف کی نامزدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

قائد حزب اختلاف کے لیے عمر ایوب کا نام اپوزیشن کی طرف سے جمع کروایا گیا تھا۔ اسپیکر نے قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس کے رول 39 کے تحت اسکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد عمر ایوب کو قائد حزب اختلاف ڈیکلیئر کر دیا۔