صدر زرداری اور ترکیہ کے ہم منصب کا رابطہ،دورہ پاکستان کی دعوت

اسلام آباد (سی این پی) صدر مملکت آصف زرداری کی ترک صدر سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے ترکیہ کے ہم منصب رجب طیب اردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں صدور کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر پاکستانی صدر اور ترکیہ کے ہم منصب نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، صدر مملکت نے ترکیہ صدر کو عیدالفطر کی پیشگی مبارکباد بھی دی، رجب طیب اردوان اور ترکیہ عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔