9 مئی ، جج کیخلاف ریفرنس دائر،ملزمان پر فرد جرم ٹل گئی

راولپنڈی(سی این پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ضلع راولپنڈی کے سانحہ 9 مئی کے تمام 14 مقدمات کی سماعت غیر معینہ مدت تک روکتے ہوئے ملتوی کردی۔مقدمات کے سرکاری چاروں پراسیکیوٹرز نے جج پر عدم اعتماد کرکے ہائی کورٹ میں ریفرنس دائر کر دیا۔

سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔ نو مئی مقدمات کے تمام سرکاری پراسیکیوٹرز نے سماعت کرنے والی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف پر عدم اعتماد کرتے ہوئے مقدمات ان سے ٹرانسفر کرانے کیلئے ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ریفرنس دائر کر دیا۔

انہوں نے مو¿قف اختیار کیا کہ عدالت کے جج راولپنڈی بار کے ہیں یہ ملزمان کے وکلائ کو ریلیف دیتے ہیں ، لہذا سانحہ 9 مئی مقدمات ان سے ٹرانسفر کئے جائیں۔ریفرنس دائر ہونے پر عدالت نے سانحہ 9 مئی کے تمام مقدمات کی سماعت روک دی۔ سماعت روکے جانے سے بانی چیرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم اور چالان نقول کی تقسیم بھی ٹل گئی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ،سابق وزراءشبلی فراز، شیریں مزاری، سرتاج گل، راجہ بشارت،شہریار آفریدی ،راشد شفیق ،کرنل اجمل صابر سمیت پی ٹی آئی کے سینکڑوں ملزم کارکنان بھی پیشی کےلیے موجود تھے۔