ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکہ کا انتباہ

واشنگٹن (خبر نگار) امریکہ نے پاک ایران تجارتی معاہدوں پر ردّعمل دیتے ہوے پابندیوں کے ممکنہ خطرے کا انتباہ کیا ہے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس کانفرنس کے دوران پاک ایران تجارتی معاہدوں کے سوال پر جواب میں کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور اس کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔ امر یکا 20 برس سے پاکستان میں ایک بڑا سرمایہ کار بھی ہے

پاکستان کی اقتصادی کامیابی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کہ امریکا ممکنہ پابندیوں کا جائزہ نہیں لے رہا، ہم اپنی شراکت کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔