ایران کے ساتھ نئے معاہدے،پاکستان پر پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ ایک بار پھر انتباہ

واشنگٹن (خبر نگار) امریکا نے ایران کے ساتھ نئے معاہدے کرنے کی وجہ سے پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ دے دیا۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاک ایران نئے معاہدوں میں اگر پیش رفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، معاہدے کے ذمہ داروں کو پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنا چاہیئے، پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات اپنی خارجہ پالیسی کے تحت دیکھے، زیادہ تباہی والے جنگی ہتھیاروں کے پھیلاو¿ اور روک تھام کیلئے سپلائرز کو پابندیوں کا سامنا ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے، تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں، امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور اس کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے، امریکہ 20 برس سے پاکستان میں ایک بڑا سرمایہ کار بھی ہے، اس لیے پاکستان کی اقتصادی کامیابی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، اس وقت امریکہ ممکنہ پابندیوں کا جائزہ نہیں لے رہا بلکہ ہم اپنی شراکت کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔