ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پاکستان میں پٹرول 295اور ایران میں 12 روپے فی لیٹر :یکم مئی کوپٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اکا امکان ہے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے

پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکا ن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران میں بارہ روپے لیٹر ہے، پاکستان میں 295 روپے لیٹر جبکہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 1.86 ڈالر سستا ہو کر 107.16ڈالرفی بیرل ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 4.30 ڈالر کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل ہو گئی ملک میں بھی پیٹرول کی قیمت میں 4.50 روپے سے 5 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے۔ وفاقی حکومت 30 اپریل کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر ثانی کرے گی۔

پڑوسی ملک ایران میں اس وقت پاکستانی بارہ روپے فی لیٹر مل رہا ہے پاکستان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ 30اپریل کرے گا۔