سعودی عرب کا اعلی سطح کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد(خبر نگار) سعودی عرب سے 50 افراد پر مشتمل اعلی سطح کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

تجارتی وفد صدر،وزیر اعظم اور دیگر وزارتوں کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ آرمی چیف سے ملاقات بھی متوقع ہے

تجارتی وفد میں اہم شخصیات شامل ہیں جو پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع کا جائزہ لیں گے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے مختلف شعبوں میں تجارتی تبادلہ ہو گا۔

سعودی تجارتی وفد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 30 کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔ ان کا تعلق ٹیکنالوجی، توانائی، ہوابازی، تعمیرات، مائننگ اور ہیومن ریسورسز سے ہے۔