اسلام آباد( سیاسی رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں سانحہ9 مئی سے متعلق پیش کی گئی رپورٹ میں تحریک انصاف کو براہ راست ملوث قرار دیا گیا ہے ۔ کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وفاقی وزراءکے علاوہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر اور شیری رحمان جبکہ مسلم لیگ ضیاءکے سربراہ اعجاز الحق بھی شریک ہوئے،اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نگران دور حکومت میں 9 مئی کی تحقیقات پر قائم کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے 9 مئی میں براہِ راست ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا، رپورٹ کی روشنی میں وفاقی کابینہ نے قانون سازی کرنے کا فیصلہ بھی کیا، کابینہ اراکین نے متفقہ طور پر 9مئی میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات جلد منطقی انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی،ایک سال گزر گیا لیکن قوم اور پاکستان اپنے مجرموں کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی محض تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن نہیں، یہ ریاست پر سیاست قربان کرنے اور سیاست کیلئے ریاست پر حملہ کر دینے والی دو سوچوں کو الگ الگ کر دینے والا دِن ہے،انہوں نے کہا کہ ایک طرف وطن پر لہو نچھاور کرنے والے قوم کے عظیم بیٹے، ان کے عظیم اہل خانہ، محب وطن عوام ہیں، دوسری طرف نفرت کی آگ میں سلگتے وہ کردار ہیں جن کے دِل میں ریاستی مفادات کا کوئی درد نہیں ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وعدہ ہے ارض پاک، عظیم شہداء، ا±ن کے ورثا اور قوم سے 9 مئی پھر کبھی نہیں ہوگی، ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، اپنی آنے والی نسلوں کو ایک روشن مستقبل دینا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">