اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی 190 ملین پاو¿نڈ ریفرنس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر گزشتہ روز فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔بدھ کو عدالت عالیہ کی جانب سے محفوظ فیصلہ سنایا گیا، جس کے مطابق عمران خان کی درخواست ضمانت 10 لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی گئی۔عدالت نے 190 ملین پاو¿نڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ سائفر اور عدت میں نکاح کے کیسز اب بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں رکاوٹ ہیں جبکہ 190 ملین پاو¿نڈ ریفرنس میں ضمانت کے باوجود عمران خان جیل میں ہی رہیں گے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">