وزارت پیٹرولیم کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سلیب ریٹ کی اڑ میں سوئی سدرن ، سوئی نادرن گیس کمپنی نے سلیب ریٹ لگا کر اربوں روپے کا ماہانہ عوام کو ٹیکہ لگانے کا انکشاف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزارت پیٹرولیم کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سلیب ریٹ کی اڑ میں سوئی سدرن ، سوئی نادرن گیس کمپنی نے سلیب ریٹ لگا کر اربوں روپے کا ماہانہ عوام کو ٹیکہ لگانے کا انکشاف ے وفاقی حکومت خاموش تماشائی بن گئی ذرائع کے مطابق گیس کمپنیوں نے گیس بل میں اس قدر اضافہ کر رکھا ہے کہ عوام کو سلیب ریٹ کی اڑ میں کمپنیوں کو نوازا جا رہا ہے کیپیٹل نیوز پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں محمد اصف خالد محمود شکیل ا عوان محمد بشیر نے بتایا کہ ملک میں سوئی گیس کمپنیوں نے وزارت پیٹرولیم کے چند افسران سے ملی بھگت کررکھی ہے سوئی گیس کے ریٹ اس قدر بڑھا دیے ہیں کہ عوام کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ جیسے اپ ایک لیٹر پٹرول لیں تو اس کا ریٹ 275 روپے ہو جبکہ دوسرا لیٹر پٹرول لیں تو وہ 600 روپے کا ہو ان کمپنیوں نے عوام کو بے وقوف بنا رکھا ہے ان کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کا بل 272 روپے ہے جبکہ اس پر دوسرا سلیب لگ جائے تو یہ بل 1257 روپے بن جاتا ہے تیسرا سلیب لگ جائے تو یہ بل 4570 بن جاتا ہے جبکہ چوتھا سلیب لگے تو یہ بل نو یہ بل 9125 بن جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ دونوں کمپنیاں شہریوں کو سلیب ریٹ کی اڑ میں لوٹ رہی ہیں جبکہ وزارت پٹرولیم کے افسران ان سے ملے ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ سوئی گیس کمپنی نے حال ہی میں میٹر کا کرایہ تیس روپے سے بڑھا کر پانچ سو روپے کر دیا ہے جبکہ میٹر   کنکشن لگوانے  والے کی ذاتی ملکیت ہے  گویا کمپنی عوام کو بیوقوف بنا کر بل مین میٹر کا کرایہ لگا کر بل سٹارٹ ہی  پانچ سو روپے کر دیا ہے یہ عوام کی ۤنکھوں دھول جھونکنے کے مترادت ہے  میٹر ریڈبگ کم ہو یا زہادہ بل میں ایسی  اتنے ٹیکسز لگا دیئے گئے ہیں  جبکہ دنیا بھر میں حکومتیں اپنے عوام کو ریلیف دیتی ہین لیکن ہمارے ملک میں  گیس کمپنیاں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں شہریوں  ظہیر احمد،عرفان،یوسف، ملک امان اور دیگر نے مزید بتایا کہ  حکومت کا دعویٰ ہے کہ ہم سلیب ریٹ لگا کر غریب عوام کو ریلیف دے رہے ہیں جبکہ ایسا ہین ہے پاکستان مین عوام اتنی غریب ہے کہ کوئی اپنا ایک میٹر بھی نہیں لگوا سکتا  پنجاب، سندھ مین ایسے گائوں و شہر شامل ہیں جہاں پر گیس کے ایک میٹر پر پانچ پانچ گھروں کے کنکشن چل رہے ہیں اور ان کے بل ایک لاکھ سے اوپر ۤتے ہیں تیس ہزار روپے لینے والا مزدور گیس کا بل کیسے ادا کرے گا۔انھوں نے  وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس کا نوٹس لیں ورنہ عوام بجلی کے بل اور گیس کے بل ادا کرنا بند کر دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت پر ہوگی انہوں نے کہا کہ سلیب ریٹ ختم کیا جائے اس حوالے سے کیپیٹل نیوز پوائنٹ نے سوئی نادرن گیس اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی سے ان کا موقف جاننے کے لیے ان کے موبائل نمبر پر بار بار رابطہ کیا تو ان کا فون اٹینڈ نہ ہوا۔