اسلام آباد( سٹاف رپورٹر)سفارتی محاذ پر پاکستان کی ایک اور مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے، امیر کویت اورامیر ِ قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفراءنے وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔کویتی سفیر نے کویت کے امیر کے دورہ کی دعوت قبول کرنے کا خط پیش کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات پاکستان میں سرمایہ کاری ایس آئی ایف سی کے ذریعے کرنا چاہتے ہیں ،بعد ازاں قطری سفیرنے بھی وزیراعظم کو امیر قطر کا خط پیش کیا،قطری سفیر کے مطابق امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام دیا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">