اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کر دی۔جمعرات کے روز وزیرا عظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمن کو منانے کے لئے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے جہاں پر مولانا نے وزیر اعظم کا خیر مقدم کیا،وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ان کی دینی خدمات کی تعریف کی ،وزیر اعظم نے کہا کہ مولانانے ہمیشہ جمہوری اقدار کی حفاظت کے لیے پر امن جد وجہد کو فروغ دیاجس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں بجٹ 2024ءکے حوالے سے بھی وزیر اعظم شہباز شریف نے حمایت طلب کی تاہم مولانا فضل الرحمن نے شہباز شریف کو فروری الیکشن نتائج بارے تحفظات سے ایک مرتبہ پھر آگاہ کیا اور کہا کہ ہم ملک میں جمہوریت، شفاف انتخابات اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، ہم چاہتے تھے کہ تمام جمہوری قوتیں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے مل کر اپنا کردار ادا کریں، جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ جمہوریت کیلئے آپ کی خدمات کے معترف ہیں، ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں مولانا عطاءالرحمان، مولانا عبد الواسع و دیگر رہنما بھی شریک تھے ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">