اسلام آباد(وقائع نگار) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات ہوئی جس میں پاک چین تعلقات کے فروغ اور چینی شہریوں کی سکیورٹی اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی چینی سفارت خانے پہنچے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے وفاقی وزیر داخلہ کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم کا حالیہ دورہ چین سے دوستی کا رشتہ مضبوط ہوا ہے، چین کے صدر، وزیراعظم اور اعلیٰ قیادت نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور عملے کے سکیورٹی پلان پر بھی بریف کیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">