ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) مکہ میں شدید گرمی کے باعث 550 سے زائد عازمین حج جاں بحق ہو گئے جن میں سے320 کا تعلق مصر، 144 انڈونیشیا، 60 اردن، ایران 11 اور 3 کا تعلق سینیگال ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ کے سب سے بڑے المیسم مردہ خانہ میں 550 لاشیں لائی گئی جن کی موت شدید گرمی کی وجہ سے واقع ہوئی تھی۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مختلف اسپتالوں میں شدید گرمی کے باعث بیمار ہونے والے 2 ہزار حاجی زیر علاج ہیں۔ جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد اب بڑھ کر 577 ہوگئی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">