سپیکر نے سنی اتحاد کونسل کوپارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاجی کیمپ لگانے کی اجازت سے انکارکر دیا

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سنی اتحاد کونسل کوپارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاجی کیمپ لگانے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔ذرائع کے مطابق اسپیکرنے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر احتجاجی کیمپ لگانے سے روکا۔ سنی اتحاد کونسل نے پارلیمنٹ گیٹ نمبر1 پراحتجاجی دھرنے کی اجازت مانگی تھی۔ذرائع کے مطابق سنی اتحاد بانی پی ٹی آئی کی رہائی اورآپریشن عزم استحکام کیخلاف احتجاج کرناچاہتی ہے، اسپیکرقومی اسمبلی نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر احتجاجی کیمپ لگانے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق آپ لوگ روزانہ یہ معاملہ ایوان میں اٹھاتے ہیں توکیمپ کی کیا ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ عمرایوب کی سربراہی میں وفد نے ملاقات میں احتجاجی کیمپ کی اجازت مانگی تھی۔