اسلا م آباد(نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی میں دھڑے بندی اور فاروڈ بلاک والے اراکین کے نام مانگ لیے،ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی میں دھڑے بندی اور فاورڈ بلاک سے متعلق خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ارکان کے نام مانگ لیے۔پارٹی میں دھڑے بندے اور گروپنگ سے متعلق مسلسل خبروں پر عمران خان تشویش کا اظہار کیا ہے اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے ،ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی قیادت سے آئندہ ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں فارورڈ بلاک میں ملوث اراکین کے نام پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے اور ہدایت دی ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔عمران خان نے آئندہ ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں فارورڈ بلاک میں ملوث اراکین کے نام پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">