پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی کا اعلان

ایران میں پٹرول 12 روپے فی لیٹر ، پاکستان میں پٹرول قیمتیں پھر بڑھ گئیں،مہنگائی نیا طوفان

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 258 روپے 16 پیسے سے بـڑھ کر 265 روپے 61 پیسے ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں فی لیٹر 9 روپے 56 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 267 روپے 89 پیسے سے بڑھ کر 277 روپے 49 پیسے ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں اگلے 15 روز کیلیے لاگو رہیں گی۔

یاد رہے کہ اس وقت پڑوسی ملک ایران میں پٹرول کی قیمت پاکستانی روپے میں صرف 12 روپے فی لیٹر ہے لیکن یہاں پاکستان میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر 265 روپے فی لیٹر ہے ،پٹرول مہنگا ہونے سے پٹرول سمگلنگ میں اضافے کا خدشہ ہے ،ایران تیل سمگلنگ سے زیادہ سے زیادہ منافع کمایا جا سکے گا۔