راولپنڈی(نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پرویز خٹک کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے میرے لیڈر کے خلاف جھوٹی گواہی دی توصوبے میں رہنے کے لئے جگہ نہیں ملے گی ،پرویز خٹک نے ڈراور خوف سے پارٹی چھوڑی،پشتونوں کی ناک کاٹ دی،میں ان کو کہتا ہوں جھوٹی گواہی نہ دیں،اگر گواہی دی تو نہ وہ پراٹھے کھاسکیں گے نہ سگریٹ پی سکیں گے۔
علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیسز میں کچھ نہیں نکلا، عمران خان پر جعلی مقدمات بنائے گئے ہیں، ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،عمران خان نے بھوک ہڑتال کی تو یہ پورے ملک کے کارکنوں کی طرف سے بھوک ہڑتال ہوگی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاق آئین اورعدلیہ کیخلاف کام کررہی پوری قوم کوپتہ ہے کہ عدلیہ پردباوہے، ملک میں جزا و سزا نہیں ہو رہی، موجودہ حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے، نواز شریف اور آصف زرداری پر بھی پرچے کٹے ہوئے ہیں۔اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہے۔