اسلا م آباد(وقائع نگار)حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس لینے کی منظوری دیدی۔ ماہانہ200 یونٹ کے پروٹیکٹڈ، نان پروٹیکیڈصارفین کیلئے ٹیرف میں اضافہ واپس ہوگا ، وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی ،جولائی تاستمبر2024 کے لیےماہانہ 200 یونٹ تک والےصارفین کوریلیف دیا جائے گا۔
وفاقی حکومت ٹیرف پرریلیف دینے کے لیےتقریبا 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی،وفاقی کابینہ نے بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظورکیا تھا،اس سے قبل کابینہ نے200یونٹ تک پروٹیکیڈ،نان پرویکٹیڈصارفین کے لیےاضافہ منظور کیا تھا۔
ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کےٹیرف میں 3.95 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا، ذرائع ماہانہ101سے200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپے بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی ،ماہانہ ایک سے100 یونٹ نان پروٹیکڈصارفین کےٹیرف میں 7.11روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا۔
ماہانہ101سے200 یونٹ نان پروٹیکڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.12 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز ہے۔
ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہے گا،ذرائع ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف7.74 روپے برقرار رہے گا۔