جسٹس طارق محمود جہانگیری کو مشکوک کال اور میسیجز موصول

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو مشکوک کال اور پیغامات موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ہائیکورٹ آفس کے نمبر پر مشکوک کال کرنے والے نے خود کو بطور ڈی جی ایف آئی اے متعارف کرایا ، تاہم تحقیقات کے بعد پتہ چلا ڈی جی ایف آئی اے نے کوئی کال نہیں کی۔ مشکوک کال کرنے والا ڈائریکٹ جسٹس طارق جہانگیری سے بات کرنا چاہ رہا تھا۔

مشکوک کال 2 روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس طارق جہانگیری آفس کی گئی۔ مشکوک نمبر سے جسٹس طارق جہانگیری کے موبائل نمبر پر مسیجز بھی بھیجے گئے۔جسٹس طارق جہانگیری نے رجسٹرار کو طلب کر لیا اور ہدایت کی کہ موبائل نمبر کے حوالے سے ایف آئی اے کو فوری رپورٹ کیا جائے۔واضح رہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری الیکشن ٹریبیونل کے جج بھی ہیں اور اسلام ا?باد سے قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر جیتنے والے لیگی ارکان کے خلاف پی ٹی ا?ئی کی عذرداری درخواستوں کی سماعت بھی کررہے ہیں۔