اسلام آباد(وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی ریلی نکالی۔پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاوس سے سپریم کورٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
سپریم کورٹ پہنچنے کے بعد پی ٹی آئی اراکین اسمبلی ریلی واپس پارلیمنٹ ہاوس پہنچی۔ رہائی پانے والی پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید بھی پارلیمنٹ ہاوس پہنچیں تھیں۔ پی ٹی آئی کے احتجاجی اراکین اسمبلی نے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے اراکین اسمبلی کو ایجنسیاں جھوٹے مقدمات میں اٹھا رہی ہیں۔ عمران خان، بشری بی بی اور تمام اسیران کے خلاف کیسز بنائے گئے۔ ہم ان تمام بوگس کیسز کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
بشریٰ بی بی کا روبکار بھی جاری ہو گیا نیب ٹیم نے ان کو جھوٹے کیسز میں پھر گرفتار کیا۔ ایڈہاک ججز کے حوالے سے قاضی فائز عیسی سے گزارش ہے یہ ججز ہمارے کیسز نہ سنیں۔ ہماری حب الوطنی پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔
بیرسٹر گوہر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایڈہاک ججز آزاد عدلیہ کے لیے مضر ہیں۔ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کو لگانے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔ چار ججز کو ایک ساتھ دوران تعطیلات لایا جا رہا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں اس وقت انارکی کی صورتحال ہے۔ پاکستان کو سرزمین بے آئین بنا دیا گیا ہے۔ بندوق کے زور پر بدمعاشی کی جارہی ہے
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پچھلے دو سال میں یہ نظام بری طرح مینج ہوا ہے۔ حکمران ٹولہ یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ عوامی رائے کو کس طرح تبدیل کیا جائے۔