اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کے معاملے پر ن لیگ کی نظر ثانی درخواست کو نمبر الاٹ کردیا۔
رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے ن لیگ کی نظرثانی درخواست کو نمبر الاٹ کر دیا جس کے مطابق درخواست کو 312 نمبر دیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن نے سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی دائر کر رکھی ہے۔