پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ سے آرمی چیف اور ان کی فیملی کے خلاف باتیں کی گئیں، وزیراعظم

پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ سے آرمی چیف اور ان کی فیملی کے خلاف باتیں کی گئیں، وزیراعظم

اسلام آباد(وقائع نگار)وزیراعظم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ سے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر اور ان کے خاندان کے خلاف باتیں کی گئی

مخصوص ٹولے نے 9 مئی کو ملک کی جڑیں ہلانے کی کوشش کی اور ملکی اداروں پر حملے کیے،اب کی بار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کے بعض سفارتخانوں پر حملے کیے گئے، یہ واقعات جرمنی اور لندن میں یہ ہوئے جو انتہائی افسوسناک ہیں

انہوں نے کہا کہ اپنے سفارخاتوں کی حفاظت کو یقنی بنانا ہمارا فرض ہے، جس پر دفترخارجہ اور نائب وزیراعظم نے فوری طور پر ایکشن لیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی کاوشوں سے ویزا رجیم میں مثبت تبدیلی لے کر آئے ہیں، جن ممالک سے ویزا فیس نہیں لی جاتی ان کی تعداد 126 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان 126 ممالک سے آنے والے سیاحوں،تاجروں اور دیگر سفر کرنے والوں سے ویزا فیس نہیں لی جائے گی۔

پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایز آف بزنس کے تحت یہ مراعات دینی چاہئیں، ویزا پالیسی سے متعلق کابینہ منظوری دے گی

ویزا پالیسی میں نرمی کے فیصلے سے پاکستان باہر سے آنے والوں کے لیے پرکشش مقام بن گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ باہر سے آنے والوں کے لیے 24گھنٹے کے اندر ویزا کی سہولت فراہم کی جائے گی، ویزا پالیسی سے مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا

ملک میں بڑے پیمانے پر معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی، جب کہ اس اقدام سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

ہم نے غریب آدمی پر بوجھ نہیں ڈالنا، آج بھی غریب آدمی مہنگائی سے پریشان ہے، ہم نے اپنے پی ایس ڈی پی کو 50 لاکھ روپے کم کرکے 3 ماہ کے لیے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کو ریلیف دیا لیکن یہ کافی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے شہریوں کو حفاظت دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے، مگر ہم چاہتے ہیں کہ معاملہ بات چیت اور امن سے طے ہوجائے کیوں کہ خطے میں امن ہوگا تو ترقی ہوگی

مخصوص ٹولے نے 9 مئی کو اس ملک میں غدر مچایا تھا، پاکستان کی جڑیں ہلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی، پاکستان کے پرامن شہریوں اور افواج پاکستان کے خلاف نئی وارداتیں کررہے ہیں

شہباز شریف نے مزید کہا کہ کسی صورت بھی مادر وطن اور افواج پاکستان کے خلاف کسی طور پر بھی ہم ایسا کوئی اقدام برداشت نہیں کریں گے۔