شوگرمافیا آئی پی پیز کے مالک نکلے،شریف خاندان سمیت بڑے بڑے نام سامنے آگئے

شوگرمافیا آئی پی پیز کے مالک نکلے،شریف خاندان سمیت بڑے بڑے نام سامنے آگئے

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)پاکستان کے بڑے بڑے کاروباری گروپ بھی آئی پی پیز کے نام پر ملک کو لوٹنے میں ملوث ہیں،بڑے کاروباری گروپس نے آئی پی پیز موڈ میں پاور اسٹیشن لگا رکھے ہیں ،40آئی پی پیز بڑے بزنس ٹائیکونز کی ملکیت ہیں

شریف خاندان سب سے زیادہ پانچ آئی پی پیز کا مالک ہے ،المعز انڈسٹریز کے زیر انتظام پاور اسٹیشن شریف فیملی کی ملکیت ہے،چنیوٹ پاور لمیٹڈ بھی شریف خاندان کی ملکیت ہے،ہالمور پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ بھی شریف خاندان کی ہے ،حمزہ شوگر ملز پاور پلانٹ بھی شریف خاندان کی ملکیت ،تھل انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ کے زیر انتظام پاور اسٹیشن بھی شریف خاندان کا ہے

سیاسی شخصیت جہانگیر ترین جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز پاور پلانٹ کے مالک ہیں،اے جےسولر پاور (پرائیویٹ لمیٹڈ) خوشاب جہانگیر ترین،سید احمد محمود اور سید مصطفیٰ محمود کی ملکی ہے،رحیم یار خان شوگر مل پاور پلانٹ رحیم یار خان کی مخدوم فیملی کی ملکیت ہے

سیف اللہ خاندان بھی آئی پی پی کا مالک ہے ،سیف پاور لمیٹڈ سیف اللہ فیملی کی ملکیت ہے،معروف کاروباری اینگرو گروپ کے بھی دو آئی پی پیز ہیں،ملک کی معروف کاروباری شخصیت میاں منشا خاندان کی ملکیت تین آئی پی پیز ہیں

ضلع مظفر گڑھ میں لال پیر پاور (پرائیویٹ)لمیٹڈ میاں منشا کی ملکیت ہے،نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ اور نشاط پاور لمیٹڈ بھی میاں منشا خاندان چلا رہا ہے،اینگرو گروپ، اینگرو پاور جین قادر پور لمیٹڈ اور اینگرو پاور جین تھر (پرائیوٹ)لمیٹڈ کے نام سے آئی پی پیز کا مالک ہے

ملک کا معروف کاروباری فاطمہ گروپ ، فاطمہ انرجی لمیٹڈ کے نام سے آئی پی پی چلا رہا ہے،ملک کا معروف کاروباری سہگل خاندان بھی آئی پی پی کا مالک ہے ،سہگل خاندان کوہ نور انرجی لمیٹڈ کے نام پر آئی پی پی چلا رہا ہے

اس طرح برنس ٹائیکون عارف حبیب بھی سچل انرجی ڈیویلپمنٹ کے نام پر آئی پی پی کے مالک ہیں،فوجی فائونڈیشن پانچ آئی پی پیز کی مالک ہے ،فوجی کبیر والا پاور کمپنی اورایف ایف سی انرجی لمیٹڈفوجی فائو نڈیشن کی ملکیت ہے

فائونڈیشن پاور کمپنی ڈیہرکی،فائونڈیشن ونڈ انرجی۔ ون اور فائونڈیشن ونڈ انرجی۔ ٹو بھی فوجی فائونڈیشن کی ملکیت ہے،گل احمد ونڈ پاور لمیٹڈ اور میٹرو پاور پاور کمپنی کی ملکیت معروف بزنس مین عبدالرزاق تیلی اور نصیر سراج تیلی کے پاس ہے

اٹک آئل ریفائنریز بھی اٹک جین لمیٹڈ کے نام پر آئی پی پی چلا رہی ہے،اختر گروپ اور ٹیپال گروپ نے اے سی ٹی ونڈ (پرائیویٹ)لمیٹڈ کے نام پر پاور پلانٹ لگا رکھا ہے ،اٹلس پاور لمیٹڈ معروف کاروباری شیرازی خاندان کی ملکیت ہے

کیانی خاندان کے زیر انتظام چنار شوگر ملز میں بھی چنار انرجی لمیٹڈ کے نام سے آئی پی پی قائم ہے،معروف کنسٹرکشن کمپنی ڈسکون بھی آلٹرن انرجی اوررائوش پاور پاک پاور لمیٹڈ کے نام پر آئی پی پیز چلا رہی ہے

ہڑپہ سولر پاور کی ملکیت رانا شمیم احمد اور خاقان بابر چیمہ کے پاس ہے ،لاریب انرجی کے مالک معروف کاروباری سلیم اللہ میمن ہیں،آرٹسٹک انرجی(پرائیویٹ)لمیٹڈبھی آرٹسٹک ملینیئرکمپنی کی ملکیت ہے

لبرٹی گروپ ،لبرٹی پاور ٹیک اورٹی این بی لبرٹی پاور کے نام سے دو آئی پی پیز چلا رہا ہے ،معروف کاروباری لکی گروپ یونس انرجی کے نام سے آئی پی پی کا مالک ہے،کاروباری کمپنی ماسٹر مو ٹرز اور ماسٹر ٹیکسٹائل ملز ،ماسٹر ونڈ انرجی کے نام سے آئی پی پی چلا رہے ہیں، معروف کاروباری دائود گروپ تیناگا جنراسی لمیٹیڈ کے نا م سے آئی پی پی کا مالک ہے