لندن(شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے ان سے ملاقات کے لیے لاہور سے فرار ہوکر کراچی آنے والی 13 سالہ مداح کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔
لاہور کی رہائشی 13 سالہ لائبہ اپنے گھر سے 3 لاکھ روپے لیکر کبریٰ خان سے ملنے کراچی چلی گئی تھی، بچی کے بھائی نے تھانہ فیصل ٹاو¿ن میں اس کے اغواءکا مقدمہ درج کروایا تھا۔
لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ مغویہ بچی لائبہ عمران کو 72 گھنٹوں میں کراچی سے بحفاظت بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کردیا تھا۔
لائبہ کا کہنا تھا کہ وہ کبریٰ خان کی مداح ہے اور دوستوں نے بتایا تھا کہ اداکارہ کراچی میں مقیم ہیں، اسی لیے وہ گھر سے رقم لیکر کراچی چلی گئی تھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل آئی تو کبریٰ خان نے بھی ردعمل دے دیا، اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ میں اپنی مداح لائبہ سے ملنے لاہور آو¿ں گی۔
کبریٰ خان نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں چاہا کہ میرے مداح اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر مجھ سے ملاقات کے لیے پہنچیں، میرے لیے مداحوں کی حفاظت پہلی ترجیح ہے۔