لاس اینجلس(شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری پر راج کرنے والی باصلاحیت اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اتنی شہرت کے باوجود اب تک سنگل رہنے کی وجہ بیان کردی ہے۔
پاکستان، بھارت اور بنگلادیش سمیت دیگر ممالک میں مقبولیت حاصل کرنے والی یمنیٰ زیدی کو شوبز انڈسٹری میں ایک دہائی سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے۔
مداح سوال کیا کہ یمنیٰ زیدی اب تک سنگل کیوں ہیں؟، تاہم اب ا±نہوں نے بار بار پوچھنے جانے والے اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر یمنیٰ زیدی کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ا±نہیں اپنے ساتھی اداکار وہاج علی کے ہمراہ اسٹیج پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
یمنیٰ زیدی نے کہا کہ میں ایک سخت مزاج خاتون ہوں اور مجھے خود بھی نہیں معلوم کہ میری شخصیت ایسی کیوں ہے۔اپنی سخت مزاج شخصیت کی وجہ سے ابھی تک سنگل اور غیرشادی شدہ ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہمجھے معلوم ہے کہ یہ سنگل ہونے کی عجیب وجہ ہے لیکن میں اپنی زندگی میں تنہا بہت خوش ہوں ،مداحوں کی جانب سے منفرد جواب آنے پر حیران ہیں