راولپنڈی(نیوز رپورٹر) وزیرداخلہ محسن نقوی نے جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے
جماعت اسلامی کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی اورلیاقت بلوچ نے دھرنے کے مطالبات کے حوالے سے بات چیت کی
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت پوری سنجیدگی سے جماعت اسلامی سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بجلی بلز میں 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بل میں 50 فیصد رعایت دی جائے۔
بجلی بلز میں سلیب ریٹ ختم کئے جائیں اورآئی پیز کے ساتھ کیسپیٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے۔
دونوں رہنماﺅں کے درمیان دھرنا ختم کرنے کے لئے مذاکرات کے ذریعے بات چیت بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ وزیر داخلہ نے معاملہ وزیر اعظم تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے