جماعت اسلامی نے 10مطالبات پیش کر دیئے ،مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

جماعت اسلامی نے 10مطالبات پیش کر دیئے ،مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہوگیا ہے ،جماعت اسلامی نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سامنے 10 مطالبات رکھ دیئے

دونوں فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ حکومت نے یہ مطالبات وزیر اعظم کو پیش کرنے کیلئے وقت مانگ لیا

جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت 5 سو یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو 50 فیصد رعایت دے

حکومت پیٹرولیم لیوی ختم کرے اور پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ فوری واپس لے

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی لائی جائے۔

اسٹیشنری آئٹمز پر لگائے گئے ٹیکسز فوری ختم کئے جائیں

حکومتی اخراجات کم کرکے غیر ترقیاتی اخراجات پر 35 فیصد کٹ لگایا جائے

کیپسٹی چارجز اور آئی پی پیز کو ڈالروں میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے

آئی پی پیز کے ساتھ کئے گئے تمام معاہدوں کا ازسر نو جائزہ لیا جائے

زراعت اور صنعت پر ناجائز ٹیکس ختم 50 فیصد بوجھ کم کیا جائے

صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ نوجوانوں کو روزگار ملے

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ختم کئے جائیں مراعات یافتہ طبقے کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے