حکومت نہیں چل رہی تو اسمبلی تحلیل کریں اور نئے الیکشن کرائیں،پیپلز پارٹی

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)حکومت کی سب سے بڑی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ اگر حکومت نہیں چل رہی تو ملک کی مشکلات میں اضافہ نہ کریں ،فوری طور پر اسمبلی تحلیل کریں اور نئے انتخابات کرائیں

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا کہ اگر حکومت کو خطرہ ہے تو اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرالیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف صدر مملکت آصف زرداری کو ایڈوائس ارسال کریں اور اسمبلی تحلیل کر کے نئے انتخابات کرا لیں۔

نیئر بخاری نے کہا کہ حکومت ہم سے شیئر کیوں نہیں کیا کہ اسے خطرہ ہے، پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں حکومت کو مضبوط کرنےکے لیے تیار ہے مگر وہ کچھ ڈیلیور تو کرے

صدر زرداری بارہا یہ بات کہہ چکے ہیں کہ بیٹھ کر بات کرتے ہیں اور وہ اس سلسلے میں کرداراداکر سکتے ہیں مگرکوئی بیٹھنےکو تیار تو ہو، سسٹم ڈی ریل ہوگیا تو نقصان ملک کا ہوگا

نیئر بخاری نے کہا کہ ہم نے انتخابات کے نتائج کو تحفظات کے ساتھ قبول کیا، اگر ہم ن لیگ کا ساتھ نہ دیتے تو کیا آج پارلیمان اور چیف ایگزیکٹو کا آفس چل سکتا تھا